پاکستان کلمہ طبیہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا

Pakistan

Pakistan

سرگودھا (جیوڈیسک) اے سی چوہدری نوید احمد دیرتھ نے اے سی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان رنگ ،نسل ،فرقہ یازبان پر نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقائم ہوا۔

آج ہمیں جشن آزادی کی تقریبات مناتے ہوئے اسی اساس کو زندہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زند ہ قومیں آزادی کی نعمت پانے کیلئے دی گئیں قربانیوں کو یاد رکھ کر ترقی، خوشحالی اور وطن کی حفاظت کے اہداف حاصل کر تی ہیں۔ تقریب سے غلام رضابخاری، حاجی شوکت علی، رانا غلام سرور، نعیم الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔