ٹوکیو (جیوڈیسک) کراٹے ماسٹر تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے جو اگر کسی عام انسان سے لڑنے پر آجائیں تو اس کا حلیہ ہی بگاڑ دیں لیکن اتنی چھوٹی عمر میں ہی اس بچی کا یہ حال ہے تو نہ جانے آگے چل کر کیا ہو گا۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی سات سالہ ماہیرونامی اس کراٹے کی ماہر نے لڑائی کے ایسے حیرت انگیز دائو پیچ کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ننھی پری کراٹے میں اتنی ماہر ہو گئی ہے۔
کہ اب تو شاید یہ اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کو بھی ٹریننگ دینے لگے۔ انتہائی پھرتی کے ساتھ وار کرنے کی صلاحیتوں کی حامل اس ننھی کراٹے ماسٹر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔