سیرینا ولیمز اسٹینفرڈ کلاسک ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی

Serena Williams

Serena Williams

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اسٹینفرڈ کلاسک کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ اسٹینفرڈ کیلی فورنیا میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی سیرینا ولیمز نے جرمنی کی Andrea Petkovic کو سات پانچ اور چھ صفر سے شکست دی۔

پہلے سیٹ میں اینڈریا پیٹ کوویک نے ابتدا میں برتری حاصل کی اور ایک موقع پر وہ تین چار سے میچ پر برتری لیے ہوئے تھیں۔ پر سیرینا نے سروس بریک کی، اور پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے حق میں کر لیا۔ دوسرے راونڈ میں سیرینا نے اینڈریا کو چھ صفر سے شکست دیدی، اور فائنل کیلیے کوالی فائی کر لیا۔