وسیم اکرم ہمیشہ ایک اچھے دوست رہیں گے : اداکارہ حمیمہ

Humaima

Humaima

بالی وڈ (جیوڈیسک) عمران ہاشمی کے ساتھ بالی وڈ کی فلم ، راجہ نٹور لال میں جلوہ گر ہونے والی حمیمہ اور وسیم اکرم کی دوستی کے چرچے آج کل خوب ہو رہے ہیں۔

ایک گفتگو میں اس نے کہا ہے کہ وہ دبئی سے ممبئی شفٹ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ میں دبئی میں رہتی ہوں،اور جب بھی ضرورت پڑی فلم بندی کے لئے بھارت آ جایا کروں گی۔

بھارت میرا اپنا گھر ہے ، جہاں پر آ کر مجھے خوشی ہوتی ہے ، لیکن وہاں منتقل ہونے کی خواہش نہیں۔ پاکستان میں بھی میرے مداح میرے کام سے بہت خوش ہیں۔