شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

Dr Tahir-ul-Qadri

Dr Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، فون کالزکی ریکارڈنگ موجود ہیں، جو وقت آنے پر ظاہر کی جائے گی۔

منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمے داری کوئی قبول نہیں کررہا، جمہوریت اور آئین کے قتل کی ذمے داری کیسے قبول کریں گے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو بیرون ملک فرار کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےآئین وقانون کاراستہ اپنایا، نامزد ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست دی، امن کے خاطرکوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا۔

چاہتے تو رائیونڈ میں جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجادیتے اور پنجاب حکومت کے خاتمے تک شہدا کو نہیں دفناتے اور احتجاج کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مغربی ممالک بتائیں، لاہور جیسا واقعہ انکے ملک میں ہوتا تو کیاحکومتیں مستعفی نہیں ہوتیں۔