افغانستان میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل ایک بار پھر ملتوی

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل ہفتہ کو شروع ہونا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال کا عمل آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر دوبار ہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں صدر حامد کرزئی نے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈینیل فیلڈ مین سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ عوام انتخابات کے نتائج کا جلد اعلان چاہتے ہیں تاکہ ملکی امور کو چلانے کیلئے ملک کو ایک نیا صدر مل سکے۔