لاہور (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی سید زاہد حسین کی قیادت میں پریس کلب کاہنہ کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا مبشراقبال، مقامی رہنماء ،اور سابق ناظم یوسی 146 محمد رمضان مستانہ سے خیابان امین میں ملاقات کی،وفد میں سید زاہد حسین، محمد یوسف نجمی ،فدا حسین جٹ،محمد امین بھٹی، احمد حفیظ، ڈاکٹر محمد اکرام، اشفاق احمد بھٹی، حاجی محمد اسلم،ندیم ثاقب بٹ، ملک محمد ارشد، امتیاز علی شاکر، رانا ناصر، چوہدری ارشد، افتخار نورانی، سید صدا حسین شاہ،ڈاکٹر شکیل،محمدنواز مغل،ملک محمد انور، چوہدری شفیق، محمد نواز مغل، ذیشان شریف،، سجاد احمد بھٹی، عاشق علی شاکر، سجاد علی شاکر، اشفاق رانجھااور دیگرموجود تھے۔
ملاقات میں سیاست وصحافت ،مقامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔رانامبشر اقبال نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جنا ب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی توجہ سے حلقہ NA129 میں کرڑوں مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔جن میں کاہنہ میں 60 بستر پر مشتمل ہسپتال، سیوریج سسٹم،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت و تعلیم،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے حقوق دہلیز پر پہنچانے کا وعدہ پورہ کرے گی ،ایک سوال کے جواب میںرمضان مستانہ نے کہا کہ ہم مخالفت سے گھبراتے نہیں بلکہ مخالفت ہمارے جوش و جذبے اور ہنر میں اضافہ کا سبب بنتی ہے ،عوام جانتے ہیں کہ حکومت کو بے پناہ مسائل وراثت میں ملے پھر بھی مسلم لیگ ن کی قیادت نے شبانہ روز محنت اور لگن سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم پانچ سال بعد عوام کے عدالت میں سرخر و ہو کر جائیں گے۔ حلقہ کے ترقیاتی کام کروا کر ہم کسی پر احسان نہیں بلکہ خدمت کررہے ہیں جس کا اجرہمیں اللہ تعالیٰ سے ملے گا۔