کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے جناح ہسپتال کی او پی ڈی سرجیکل کی عمارت کے چھجے کا پلاسٹر گرنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔
جناح ہسپتال کی او پی ڈی کے عمارت کے بعض حصے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مخدوش ہو گئے ہیں۔ سرجیکل او پی ڈی کے باہر سیڑھیوں پر چھجے کا پلاسٹر کا ایک بڑا ٹکرا اچانک گر گیا۔
جس کے نتیجے میں وہاں موجود چھ افراد معمولی زخمی ہوئے جہنیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اتوار کی تعطیل کے باعث ہسپتال میں مریضوں اور ان کے تیمار داروں کا رش نہیں تھا۔