بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے نیا بین البراعظمی میزائل بنانے کی تصدیق کردی۔ نیا بیلسٹک میزائل امریکہ میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی میڈیارپورٹ کے مطابق ڈی ایف 41 میزائل کے تجربے کے بعد چین طویل رینج والے میزائل بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ نیا میزائل 12 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
میزائل بنانے کا مقصد فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سے قبل چین نے متذکرہ میزائل بنانے کی تردید کی تھی۔ پینٹاگون نے جون میں اپنی ایک رپورٹ میں چین کے موجودہ اور مستقبل کے ہتھیاروں پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اس میزائل کی تیاری کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔