اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

پشاور (جیوڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا۔

کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کا احتجاج جائزہے تاہم عمران خان نے اس سلسلے میں جماعت اسلامی سے کسی بھی قسم کی مشاورت نہیں کی۔ اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ خیبر پختونخوا میں ایسے حالات نہیں کہ اسمبلی توڑی جائے۔

اگرتحریک انصاف حکومت سے دستبردار ہوتی ہے تویہ اس کی مرضی ہے۔ اسلام آبادمیں دفعہ 245 کا نفاذ حکومت کی بڑی سیاسی غلطی ہے 14 اگست کو وفاقی حکومت فراخ دلی کا مظاہرہ کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی دیکھ بھال ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس سلسلے میں ہمیں قومی اتفاق رائے سے حل نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے لوگ اسلام آباد آتے ہیں تو انہیں دھمکایا جاتا ہےجو کسی بھی طور پر بہتر نہیں۔