چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 367 ہوگئی

Earthquakes

Earthquakes

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 367 ہو گئی، 2 ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

چین کے صوبے ینان کا دوردراز پہاڑی علاقہ اتوار کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 تھی، زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے قصبے کی جانب آنے والی سڑک ٹوٹ گئی اور ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، زلزلے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ 14 سال میں صوبہ ینان میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔