ڈی آئی خان میں دھماکا، تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاں بحق

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی رہنما فقیر جمشید ، ڈرائیور اور محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

دھماکا تحصیل کلاچی کے مڈی روڈ پر ہوا اور فقیر جمشید کی گاڑی گرہ جاناں کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں فقیر جمشید، ان کا ڈرائیور اور ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔

فقیر جمشید کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا اور وہ علاقے کی روحانی اور سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین تحصیل کلاچی میں آج شام کی جائے گی۔