سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بیگم اشرف عباسی انتقال کر گئیں

Begum, Ashraf Abbasi,

Begum, Ashraf Abbasi,

لاڑکانہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر بیگم اشرف عباسی طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ان کی نماز جنازہ آ ج لاڑکانہ میں ادا کی جائے گی ۔ بیگم اشرف کا شمار ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی انتہائی قر یبی اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔ اشرف عباسی مغربی پاکستان اسمبلی سے 1956ء میں منتخب ہوئیں۔

وہ 1973ء سے 1977ء تک بھی رکن قو می اسمبلی رہیں۔ بیگم اشرف 1973ء میں آئین ساز کمیٹی کی رکن بنیں اور ملکی آئین میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

1988ء کے انتخابات میں ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی، سابق صوبائی وزیر حاجی صفدر عباسی اور اختر عباسی ان کے بیٹے جبکہ ناہید خان ان کی بہو ہیں۔