میلوس رائونک سٹی اوپن، سرینا ولیمز نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

 Serena Williams

Serena Williams

واشنگٹن (جیوڈیسک) کینڈا کے میلوس رائونک نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ڈبلیو ٹی اے سٹینفورڈ کلاسک کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کیا ۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کینڈا کے میلوس رائونک اپنے ہم وطن حریف، واسیک پوسپیسل کے مد مقابل ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 1 گھنٹہ 7 منٹ 50 سیکنڈز کا دلچسپ مقابلہ دیکھنےکو ملا۔

عالمی نمبر 7 میلوس رائونک نے جارحانہ شاٹس کھیل کر اپنے ہم وطن حریف کو زیر کیا۔ میلوس رائونک نے سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک ،چھ چار سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری جانب سٹینفورڈ میں ڈبلیو ٹی اے فائنل میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے جرمنی کی اینجلیک کربر کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

عالمی نمبرون سرینا ولیمز نے جرمن حریف کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ چھ تین سے مات دی۔ سرینا ولیمز نے کیرئیر میں ،،سٹینفورڈ کلاسک کا تیسرا ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔