لبنان : فوج اور باغیوں جھڑپیں ، 13 فوجی ہلاک ، متعدد اغوا

Lebanon

Lebanon

لبنان (جیوڈیسک) لبنان میں فوج اور شامی باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں 13 فوجی ہلاک جبکہ متعدد کو اغوا کر لیا گیا۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سرحدی علاقے ارسل میں باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب باغیوں نے اپنے ساتھی کی رہائی کیلئے مقامی پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا۔

باغیوں کیخلاف آپریشن میں 13 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد فوجی لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ جھڑپوں میں 17 شہری بھی ہلاک ہوئے۔