عمران اسلم کا مزید متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے کو تیار رہنے کی ہدایت

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کاتفصیلی دورے کے موقع پر بارش کے بعد پیدا ہونے ہونے عوامی بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ برسات کے حوالے سے ہنگامی پلان پر عمل درآمد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں گلیوں اور محلوں کی سطح پر خصوصاً نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں دورے کے موقع پر بلدیہ کورنگی کے مختلف زونز کی جانب سے مرتب کئے گئے رین ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہاکہ تمام تر دستیاب مشنری اور عملے کو آن روڈ راور بروقت عوامی شکایات کے ازالے کئے شکایتی مراکز کو فعال رکھا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Korangi Karachi Visit

Korangi Karachi Visit