کاہنہ کے گردونواں میں ہیضہ وباء کی صورت اختیار کر گیا، سینکڑوں مریض مختلف ہسپتالوں میں منتقل

Lahore

Lahore

لاہور : کاہنہ نو لاہور کے گردنواں میں ہیضہ وباء کی صورت اختیار کرگیا، پچھلے 3 دنوں میں سینکڑوں افراد ہیضہ کا شکار ہوئے، مقامی ڈاکٹر ز کے مطابق اکثریت کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ہستپالوں سے چھٹی دے دی گئی، جبکہ درجنوں مریض اب بھی علاقہ کے نجی ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔

ڈاکٹر محمد اکرام نے بتایا کہ اگر کھانے پینے کے برتن اور غذائوں کو مکھیوں ،دھول مٹی سے بچا کر صاف ستھرے طریقے سے استعمال کیا جائے تو ہیضہ جیسے خطرناک مرض سے بچا جاسکتا ہے ،خودنخواستہ اگر کوئی فرد ہیضہ کا شکار ہوجائے تو اُسے فوری طبی امداد کیلئے مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے اگر ڈاکٹر گھر سے دور ہو تو راستے میں مریض کو نمکول ملاپانی بار بار پلانا چاہئے تاکہ جسم میں پانی کمی نہ ہو ،انہوں نے مزید بتایا کہ کاہنہ اور ارد گرد کے علاقوں میں زیر زمین سے پانی انتہائی آلودہ ہوچکا ہے جو ہیضہ سمیت بہت سی مزید بیماریوں کا سبب بنتا ہے،آگاہی کی کمی کی وجہ سے اہل علاقہ احتیاتی تدابیر نہیں اپناتے ،زیرزمین سے نکلنے والے پانی کو اگر اوبال لیا جائے تو پانی پینے کے قابل ہوسکتا ہے،ایک سوال کے جواب میںڈاکٹراکرام نے کہا کہ تازہ سبزیاں اور پھلوںکا زیادہ استعمال کیا جائے، باسی کھانے سے پرہیز اور کھانا دیر تک فریز نہ کیا جائے۔