کھٹمنڈو (جیوڈیسک) دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور نیپال میں پن بجلی پیدا کرنے کیلئے بھارتی تعاون کی پیشکش کریں گے۔
انہوں نے نیپالی ہم منصب سنیل کوئرالہ سے ملاقات کی۔ ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 17 سال بعد کوئی بھارتی وزیر اعظم نیپال کا دورہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم آئی کے گجرال نیپال گئے تھے۔ مبصرین کے مطابق نریندر مودی کے اس دورے میں توانائی کا ایجنڈہ سرفہرست ہو گا۔
نیپال میں چین کے بڑھتے اثرو رسوخ کی وجہ سے بھارت کی تشویش میں حالیہ دہائی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت اور نیپال کے درمیان سب سے متنازع مسئلہ پانی کی تقسیم اور مشترکہ وسائل کی ترقی کا رہا ہے۔ مودی نے نیپالی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا۔ دونوں رہنمائوں نے بھارت میں 6480 میگاواٹ بجلی گھر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔