اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو کسی صورت گرنے نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں ایسی کونسی ہنگامی حالت ہے جو آرٹیکل دو سو پینتالیس نافذ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے اپوزیشن لیڈر نے وفاقی وزیر زاہد حامد سے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی کے معاملات کے علاوہ آزادی مارچ اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پر گفتگو کی گئی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے چاہییں ایسےاقدامات نہ کیے جائیں جس سے محاذ آرائی بڑھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے بھی گیارہ مرتبہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کو نافذ کیا جا چکا ہے۔