اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ایوان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔
خورشید شاہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ پر بحث کرنا چاہتے تھے جبکہ مسلم لیگ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف سمیت باقی جماعتیں غزہ کی صورت حال پر بحث کی حامی تھیں۔
شیخ رشید آرٹیکل 245 پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کا نفاذ آئین سے متصادم ہے ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ اگر کسی نے آئین توڑا تو اس کے خلاف بغاوت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہور، آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کے لیے قانون بنانا ہو گا۔