کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل و جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف 14 اگست سے پہلے ملک سے باہر چلے جائیں گے۔
انھوں نے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے حالات خراب اور دن خطرناک ہوں گے ، اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے ، سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد اور لاہور پر چڑھائی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
آصف علی زرداری اسی ماہ مسائل حل کریں گے موجودہ حالات بہتر کرنے میں آصف علی زرداری کا اہم کردار ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات غلط نہیں حکومت ہٹ دھرمی نہ دکھائے ، انھوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن کی بات ہو رہی ہے اگر سیٹ اپ تبدیل ہوتا ہے تو اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔