ساجد قادری کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ثروت قادری

Sarwat Qadri

Sarwat Qadri

کراچی (جیوڈیسک) بجلی کی لوڈشیڈنگ اور فاقوں کے سوا کچھ نہیں ملا، نظام مصطفیٰؐ کا نفاذ ملکی مسائل کا حل اور چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ساجد قادری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں شہید ساجد قادری کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ خوف خد ا اور عشق رسولؐ ہمارے دو اصول ہیں اور ان اصولوں پر چلنے والا کسی سے نہیں ڈرتا۔