ڈسکہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف موروثی نہیں بلکہ حقیقی جمہوری جماعت ہے اور عوام یقین رکھیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی بلکہ جمہوریت کے نام پر عوام پر شخصی آمریت مسلط کرنیوالے ٹولہ سے عوام کو نجات ملے گی۔
ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے فنانس سیکرٹری عمر ڈار ’ضلعی صدر چوہدری شاہنواز چیمہ ’سابقہ وفاقی وزیر علی اسجد ملہی اور قاری ذوالفقارعلی سیالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آج پانچ اگست کو بینک روڈ پر ہونیوالے ہمارے ورکر کنونشن کو روکنے کیلئے انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
ہمارے ورکروں کو ریاستی مشینری سے ڈرایا دھمکایاجارہا ہے انتظامیہ جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے ہمارے کارکنوں کے حوصلہ پست نہیں کر سکتی، اگر مسلم لیگ (ن) والوں نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔