سانحہ فیصل آباد، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ٹیوشن پڑھانے والی استانی، ان کی چار بیٹیاں اور دو ننھے طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ تمام افراد کی نماز جنازہ کچھ میں ادا کی جائے گی۔

علاقہ ٹھیکری والا گزشتہ روز مکان کی دوسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی کہ اچانک اس کا ملبہ پہلی منزل کی چھت پر آگرا۔ ملبہ گرنے سے پہلی منزل کی چھت بھی گر گئی۔

کمرے میں ٹیوشن پڑھانے والی حمیداں بی بی،ان کی چار بیٹیاں، 16 سالہ شائستہ، 14 سالہ ثنا، 10 سالہ صبا اور 8 سالہ آمنہ کے ساتھ ساتھ ٹیوشن پڑھنے کیلیے آنے والے دو جڑواں بھائی 7 سالہ حماد اور بلال موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

المناک واقعے میں حمیداں بی بی کے دوبچے تین سالہ ماہم اور چار سالہ عبداللہ گھر سے باہر کھیلنے کے لئے گئے ہوئے تھے جبکہ پڑھنے کے لئے آنے والے دوسگے بھائیوں کی بہنیں بھی چھٹی کرنے کی وجہ سے خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ حمیداں بی بی شوہر کی وفات کے بعد بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اپنا اور اپنی بیٹیوں کا پیٹ پال رہی تھی۔