راولپنڈی (جیوڈیسک) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی آئندہ جمعہ 8 اگست کو ‘‘یکجہتی فلسطین کارواں’’ نکالا جائے گا۔
القدس مرکز سے لیاقت باغ تک نکالے جانے والے کارواں کی قیادت جماعۃ الدعوۃ کے قائدین اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء کریں گے۔ کارواں کے اختتام پر جلسہ سے قائدین خطاب کریں گے۔ کارواں کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا جماعۃ الدعوۃ راولپنڈی کے امیر عبدالرحمن نے ضلعی ذمہ داران کو ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہر کے ہر گلی محلے میں پہنچ کر لوگوں کو کارواں میں شرکت کی دعوت دیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں عبدالرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کارواں تاریخی ہو گا
اسرائیل میں غزہ کی ناکہ بندی کر کے معصوم بچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ عبدالرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے۔ عالم اسلام کا مقابلہ ایک کروڑ یہودیوں سے ہے اب بات فلسطین کی آزادی اور صیہونیت اور یہودیت کی بربادی کی ہو گی جب مسلم امہ ایک ہو گی تو اسرائیل کا زوال شروع ہو جائے گا۔