عید پر اچھی ڈیوٹی دینے والے وارڈنز کو نقد انعام ایک اضافی چھٹی ملے گی :سی ٹی او

Wardens

Wardens

راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر خرم شعیب جانباز نے کہا ہے کہ عید پر مری میں تین لاکھ 52 ہزار گاڑیوں کی ریکارڈ آمد ہو ئی، پارکنگ کی گنجائش صرف 6 ہزار ہے۔ مری میں گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی عائد ہونی چاہئے بھارہ کہو اور ملحقہ علاقوں میں گاڑیوں کو پارکنگ دے کر شٹل سروس ہو نی چاہیے۔ اچھی ڈیو ٹی کر نے والوں کوفی کس 10 ہزار روپے نقد انعام اور تمام وارڈنز کو ایک دن کی اضافی چھٹی دی جائے گی۔

سٹی ٹریفک پولیس کا عید پر ٹریفک پلان مری کامیاب رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ دنیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ، شعیب خرم جانباز نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے عید پر خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا تھا جس کے تحت 400 وارڈنز 13 انسپکٹر،4 ڈی ایس پیز، ایک ایس پی اور میں 6 دن ڈیوٹی پرموجود رہے مری میں پہلی دفعہ ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہو ئی پہلے دن ایک لاکھ 43 ہزار دوسرے دن ایک لاکھ 38 ہزار گاڑیاں داخل ہو ئیں لیکن مری سے جانے والی گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مری میں تین ہزار گاڑیوں کی کرایہ پر پارکنگ اور تین ہزار گاڑیوں کی روڈ سائیڈ پر پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ ٹی ایم اے کی 300 گاڑیوں کی گنجائش ہے جبکہ آمد روزانہ سوا لاکھ سے زائد تھی، شعیب خرم جانباز نے کہا کہ مری میں ڈیو ٹی دینے والے وارڈنز کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

جس کے بعد وارڈنز کو اچھی کار کردگی پر انعام دیں گے اسکے لئے ٹاپ 10 ٹاپ 20 کی کیٹیگری رکھی گئی ہے ٹاپ ٹین کو 10 ہزار فی کس اور ٹاپ 20 کو فی کس 5 ہزار روپے انعام کیا دیا جائے گا جبکہ باقی وارڈنز کو دو ہزار فی کس نقد انعام دیا جائے گا جبکہ ان سب کو ایک دن کی اضافی چھٹی بھی دی جائے گی۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مری روانگی کے دوران قائداعظم یو نیورسٹی ، سالگراں شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو پارکنگ دے کر یہاں سے مسافروں اور سیاحوں کو شٹل سروس کے ذریعے مری لیجایا جا نا چاہیے۔