راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی ہدایت پر تحصیل سینیٹری انسپکٹر شاہد محمود کی سربراہی میں ٹیم نے چیکنگ کے دوران کمیٹی چوک میں البدرہوٹل اور فوارہ چوک میں نیوعدنان ہوٹل کا اچانک معائنہ کیا۔
جس کے دوران ان میں رکھے گئے ایئرکولروں میں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا دونوں ہوٹلوں کے انتظامی افسروں غلام الدین اور محمد رفیق کے خلاف تھانہ وارث خان اور سٹی میں مقدمات درج کرادیئے گئے۔
ڈینگی لاروابرآمد ہونے پر بنگش کالونی میں لانڈری شاپ سربمہر کردی گئی۔ ای ڈی او(ہیلتھ) ڈاکٹر ظفر اقبال گوندل کی نگرانی میں جاری ڈینگی سرویلنس کے دوران یونین کونسل 9 کے علاقے بنگش کالونی میں سہیل لانڈری شاپ سیل کردی گئی۔