گھونسوں کے ذریعے پینٹنگ بنانے والا ماہر آرٹسٹ

Painting

Painting

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) اپنی صلاحیتوں کا ظہار کر کے داد کے خواہشمند لوگوں کی دنیا میں کوئی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ دیکھ کر سب دنگ رہ جائیں۔

نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے بارٹ وین نامی اس آرٹسٹ کا شمار بھی ایسی ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے اپنے دو شوق عجیب و غریب طریقے سے یکجا کر کے شہرت حاصل کر لی ہے۔

بارٹ وین باکسنگ گلووزپہن کراسے رنگ میں ڈبوتا ہے اور پھر پنچنگ بیگ پر مکّے مار کر ایسی پینٹنگ بناتا ہے کہ دیکھنے والے اس کے فن پر حیران رہ جاتے ہیں۔ گو کہ بارٹ اپنی بنائی ہوئی اب تک کئی پینٹنگز فروخت کر چکا ہے لیکن اس کی خواہش ہے کہ ان شاہکاروں کی دنیا بھر میں ایک نمائش منعقد کی جاسکے۔