سیہون شریف: کوچ اور ٹرک میں تصادم ، دو مسافر جاں بحق ، بارہ زخمی

Sehwan Sharif

Sehwan Sharif

سیہون شریف (جیوڈیسک) سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے دو مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ آمری انڈس ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے ، پولیس کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔