کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ ایک ویڈیو منظر عام پر لائے ہیں جس میں مبینہ طور پر ان کے حریف اشرف غنی کو انتخابات جتوانے کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ کرزئی اور عالمی برادری مجھے ہرانا چاہتے ہیں اور یہ ان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔یہ ریکارڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔
صدارتی امیدوار اشرف غنی کے ترجمان عباس بسیر نے عبداللہ عبداللہ کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ دریں اثناافغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 86 طالبان جنگجو ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا۔
مشترکہ آپریشن میں صوبہ ننگرہار، قندوز، سرائے پل، ارزگان، میدان واردک، خوست، ہلمند اور پکتیکا میں 86 طالبان جنگجو مارے گئے۔