امریکہ بحرین میں فوجی اڈوں کی حفاظت کیلئے مزید فوجی بھیجے گا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی حفاظت کیلئے مزید فوجی بھیجے جائیں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے بتایاکہ نیوی کے نیشنل گارڈز کے 170 میرین جلد روانہ کر دیئے جائیں گے تاکہ اڈوں کے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ امریکی فوجی ایک سال تک فوجی اڈوں پر تعینات رہیں گے۔ بحرین میں امریکی اڈوں پر اس وقت 7 ہزار فوجی تعینات ہیں۔