بنوں میں آئی ڈی پیز کو اسکول خالی کرنے کا حکم، متاثرین کا انکار

IDPs

IDPs

بنوں (جیوڈیسک) بنوں انتظامیہ نے آئی ڈی پیز شمالی وزیرستان کو 10 اگست تک تمام اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم دےدیا ہے ۔بنوں میں اسکولوں میں مقیم ہزاروں آئی ڈی پیز نے کیمپوں میں جانے سے انکار کردیا ہے ۔کمشنر بنوں محسن شاہ کے مطابق بنوں کے سرکاری اسکولوں میں متاثرین کے تقریبا 20 سے 25 ہزار خاندان آباد ہیں ۔جس کی وجہ سے اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہے۔

ادھر متاثرین شمالی وزیرستان کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں گرمی اور حبس ہے اس لئے انہیں کیمپوں کے بجائے بنوں شہر میں ہی کوئی متبادل جگہ دی جائے۔ بکا خیل کیمپ میں 217 خاندان رہائش پزیر ہیں جہاں انکو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔

انتظامیہ مزید چار نئے کیمپ بھی بنا رہی ہے جس میں فی کیمپ میں 200 سے 300 خاندان رہائش پزیر ہوسکیں گے۔ ان تمام کیمپوں میں کمپاونڈ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ان متاثرین سے اسکول خالی کرائے جائے بچے اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کر سکیں۔