لاس اینجلس (جیوڈیسک) دنیا بھر میں لوگوں کی آمدنی پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے گزشتہ سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی وڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ سندرا بولاک گزشتہ سال کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال ان کی سپر ہٹ فلم ”گریوٹی ”رہی جسے سات اکیڈمی ایوارڈ ملے۔
فلم نے دنیا بھر میں 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ جینیفر لارنس ہیں جبکہ جینیفر آنسٹن تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔