شاہ فیصل زون میں برساتی پانی کی نکاسی اور صحت مند ماحول کے حوالے سے انتظامات جاری

کراچی ( )ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں برساتی پانی کی نکاسی اور صحت مند ماحول کے حوالے سے انتظامات جاری مزید متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ اور کنٹرول روم کو فعال بنایا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن، سپرٹینڈنگ انجینئر پریم چند اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی پلان ،نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات اور علاقائی بلدیاتی مسائل و برساتی نالوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی مکمل نگرانی اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دوران برسات بارش کے پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا یا جا سکے مختلف علاقوں کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے محکمہ سنیٹریشن کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے مٹی و مبلے کے ڈھیروں کو اٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائے انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرکے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک شہر قائد کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone