کامن ویلتھ گیمز , پاکستانی دستے کی وطن واپسی، تیاری کا موقع نہیں ملا، چیف ریسلنگ

Commonwealth Games

Commonwealth Games

اسلام آباد (جیوڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستان آمد پر چیف ریسلنگ محمد انور کا کہنا ہے کہ تیاری کا کم موقع دیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑی مقابلہ نہیں کر پائے، کہتے ہیں پاکستان سپورٹس بوررڈ کے اندرونی اختلافات کی وجہ کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے 62 کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کوچ ریسلنگ محمد انور کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں تیاری کے لئے صرف ڈیڑھ ماہ کا وقت ملا لیکن اس کے باوجود میڈلز حاصل کئے۔

چیف ریسلنگ کوچ کا کہنا تھا کھلاڑی ذہنی طور پر بھی تیار نہیں تھے کیونکہ صرف 24 گھنٹے پہلے بتایا گیا کہ کامن ویلتھ گیم میں حصہ لینا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کا فقدان ہے اگر مناسب مواقع ملیں تو کھلاڑی ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ سکتے ہیں۔

محمد انور کا کہنا تھا کہ 59 ممالک میں پاکستان کا جھنڈا لہرانا کھلاڑیوں کے لئے فخر کی بات ہے جبکہ حکومت اور عوام کی طرف سے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔