اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صرف چار حلقوں میں گنتی کا مطالبہ کیا تھا اور الیکشن کو قبول کر لیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا بدقسمتی سے ملک میں حقیقی جمہوریت ہی نہیں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں جمہوریت چاہیئے یا بادشاہت۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا 11 اگست کو میچ فکسنگ میں ملوث پلیئرز کے نام بتاؤں گا، تاریخی دھاندلی ہوئی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا گیا، 2008 میں مسلم لیگ ن کو 68 لاکھ ووٹ ملے جبکہ 5 سال بعد مسلم لیگ ن کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے، کیا انہوں نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں جو انہیں اتنے ووٹ ملے۔
انہوں نے کہا نواز شریف کی تقریر کے بعد رزلٹ روک دیئے گئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا انتخابی عمل ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور چودہ اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے لیں گے، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔