مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/8/2014

Saifullah Tahir Mughal

Saifullah Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور جواد قمرنے بتلایا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے قتل،اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اجرتی قاتل رمضان عرف کالاجو عرصہ دراز سے قصور پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی اوقصور نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم رمضان عرف کالا ایک ہارڈ کریمینل ہے جو بااثر لوگوں سے معاوضہ لیکر لو گوں کو قتل کرتا تھا جس نے ضلع قصور اور لاہور میں تقریباً15لو گوں کو معاوضہ لیکر قتل کیا ہے ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدرسرکل نذر عباس کی زیر نگرانی ،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خطرناک اور اجرتی قاتل رمضان عرف کالا کو گرفتارکیا۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا ہے کہ عرصہ قریب ایک سال قبل سرجا بھٹی اور اسکے بیٹے فیا ض بھٹی کو خالد عرف شیری اور اصغر عرف بگا کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر کے نعشوں کو موٹرسائیکل کی ٹینکی سے تیل نکا ل کر آگ لگادی اس مقصد کیلئے انکے مخالفین سے دو لاکھ روپے وصول کیے۔عرصہ قریب 13سال قبل بھولا بلو چ کو ان کے مخا لفین سے تین لاکھ روپے لیکر قتل کیا ۔اسی طرح کچھ سال قبل پاڈا قصوریہ بدمعاش کو 50ہزار روپے لیکر قتل کیا ۔عرصہ قریب کچھ سال قبل بلا آرائیں کو الہٰ آباد میں لیجا کر 70ہزار روپے لیکر فائرنگ کر کے قتل کیا ۔عرصہ قریب 6/7سال قبل مصطفی آباد میں حبیب جولاہا کو ایک کنال زمین اور ایک لاکھ روپے نقدی لیکر قتل کیا ۔عرصہ قریب 10سال قبل لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون میں عامر عرف بوڑا وغیرہ 4کس کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 5لاکھ روپے وصول کر کے قتل کیا ۔کچھ سال قبل لاہور کے علاقہ لکھو ڈئیر میں اعوان نامی شخص کو 2لاکھ روپے لیکر قتل کیا ۔عرصہ قریب 10سال قبل لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیا ز بیگ کے قریب 2جٹ برادران کو 5لاکھ روپے وصول کرکے فائرنگ کر کے قتل کیا ۔اسی طرح کچھ سال قبل لاہور کے علاقہ لکھو ڈئیر میں 2اعوان ڈھائے والوں کو 2لاکھ روپے وصول کر کے قتل کیا ۔خطرناک اور اجرتی قاتل رمضان عرف کالا کی گرفتاری پر مصطفی آباد کے سیاسی ،سماجی حلقوں ،وکلاء اور صحافی برادری نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ، احتجاجی ہمارا جمہوری حق ہے اور آزادی مارچ صرف پاکستان تحریک انصاف کی نہیں پوری قوم کی ضرورت بن چکا ہے۔انشااللہ ١٤ اگست کو عوامی طاقت سے ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے آزاد ی دلاکر ہی رہیں گئے ملکی تاریخ کی بدترین دھندلی کے خلاف جاری پُرامن آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑسکتی ہے ۔عمران خان کی قیادت میں مارچ اُس وقت تک جاری رہیں گئے جب تک ملک میں شفاف الیکشن کی را ہموار نہیں ہوجاتی اور عوام کو حقیقی جمہوریت نہیں مل جاتی ۔ ان خیالات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ، جلسے اور مارچ کرنے کا ہمارا مقصد اُن لوگوں کا عتماد بحال رکھنا ہے جو ملک میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں،حکومت کو سدھرنے کے لیے بہت ٹائم دیا مگر افسوس عوامی حکمران بادشاہت کا مزا لے رہے ہیں ،آزادی مارچ ایک ایسی سونامی تحریک چلے گی جو جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کو بہا کر لے جاے گی ، چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا نہ کروانا اور عدالت سے سٹے آرڈر لے کر عہدوں پر قابض بیٹھے رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ن لیک کی حکومت نے ملک میں بدترین دھندلی کروائی ہے جس کی وجہ سے عوام کے جذبات مجروہوئے ہیں کیونکہ جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچُکی ہے، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا جو انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے، حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہوگی ہے انشااللہ ١٤ اگست کو نیا پاکستان کی تکمیل کا دن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شاہین سائنس اکیڈمی کا میٹرک رزلٹ 2014 ء 100% رہا۔ہونہار طالبہ ثناء مقصودنے میٹرک سالانہ متحان 2014 ء میں924 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبہ ثناء مقصود نے کہا کہ اس کی کامیابی والدین کی دعائوں ،اساتذہ محمد رمضان شاہین اور محمد افضل کی خصوصی توجہ اور رہنمائی کی بدولت ہے اور اس نے ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم کیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں ،والدین و معززین علاقہ نے اس شاندار 100 فیصد رزلٹ پر پرنسپل اکیڈمی حاجی عبدالستار شاہین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ مبارکباد دی او ر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس کارکردگی کومستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔