انتہا پسند داعیش نے عراق میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر لی،رپورٹ

Extremists Iraq

Extremists Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں انٹیلی جنس حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس نے بغداد پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

عراقی انٹیلی جنس کے مطابق داعش نے شمال کی جانب سے ناکامی کے بعد جنوب سے بغداد پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے، داعش کو مقامی قبائل کی مدد حاصل ہے۔

دوسری جانب کرد فورسز نے داعش کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کردوں کو فضائی مدد دینے کی ہدایت کر دی ہے۔