برطانوی جنگی طیاروں نے قطر ایئرلائن کی پرواز کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر اتار لیا

Qatar Airlines

Qatar Airlines

مانچسٹر (جیوڈیسک) برطانوی جنگی طیاروں نے قطر ایئرلائن کی پرواز اے 330 میں مشتبہ ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع پر اسے مانچسٹر ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

قطر ایئرلائنز کی پرواز اے 330 300 مسافروں کو لے کر دوحا سے مانچسٹر آرہی تھی جسے پائلٹ کی جانب سے جہاز میں مشتبہ ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع پر ہنگامی طور پر مانچسٹر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

پائلٹ کی جانب سے کنٹرولر ٹاور کو مشتبہ ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد فوری طور پر برطانوی جنگی طیارے حرکت میں آئے اور طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار کر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

مانچسٹر ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بجائے گئے جبکہ اس موقع پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے طیارے کو گھیرے میں لے کرمسافروں کو بحفاظت نیچے اتار کرجہاز میں مشتبہ ڈیوائس کی تلاشی کا کام جاری ہے۔