فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں، غلام الیاس احمد

Kharian

Kharian

کھاریاں : میر جمعیت علمائے اسلام ضلع گجرات مولانا غلام الیاس احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، امریکہ اور یورپی ممالک مسلمانوںکی شہادتوں پر خاموش کیوں ہیں۔ اقوام متحدہ اپنی غیر جانبداری کھوکر صرف امریکی لونڈی بن چکی ہے۔

مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے اقوام متحدہ نے ہمیشہ یہودیوں اور نصرانیوں کا ساتھ دیا اور مسلمانوںکو دبایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نہتے فلسطینی شہریوں پراسرائیلی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کو مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، امریکہ اور یورپی ممالک ایسے خاموش تماشائی بنے ہیں کہ جیسے مسلمان کا خون ان کے نزدیک کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتا۔ چونکہ جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ سوائے روایتی بیان بازی کے اقوام متحدہ کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوںنے عرب ریاستوں کی بزدلانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں نے امریکہ کو آقا و مولا سمجھ لیا ہے۔