استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں وزیرِاعظم طیب ایردوان کی جاسوسی کرنے کے الزام میں درجنوں پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا، رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 13 مختلف صوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ان افسران پر ترک وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کی ٹیلی فون کالز ٹیپ کرنے کاالزام ہے ترکی میں یہ کریک ڈاؤن ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب ملک میں صدارتی انتخابات ہونےوالے ہیں۔