سویپر یونین کا مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) سویپر یونین کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتی کی جارہی ہے اور ایسے ناتجربہ کار لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

جو صفائی کے نظام سے بالکل ناواقف ہیں ، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہمار ا احتجاج جاری رہے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے اس حوالے سے کہا کہ انتظامیہ نے ان کے مطالبات سنے ہیں اورجوبھی جائز مطالبات ہوں گے ان کو منظور کیا جائے گا۔