روس: ٹینک ڈرائیونگ کی عالمی چیمپئن شپ، 12 ممالک کی ٹیمیں شریک

Tank

Tank

ماسکو (جیوڈیسک) روس میں عالمی ٹینک ڈرائیونگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ اس مقابلے کا انعقاد ماسکو کے قریبی ایک فوجی تربیتی علاقے میں کیا گیا۔

جس میں قازقستان، کویت، بھارت اور چین سمیت 12 ممالک نے حصہ لیا۔ مقابلے میں ٹینکوں نے رکاوٹیں عبور کرنے اور نشانے بازی کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔