جڑانوالہ :کماد کی فصل سے نامعلوم دوشیزہ کی مسخ شدہ نعش برآمد

Dead Body

Dead Body

جڑانوالہ (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق چک نمبر 36 گ ب میں کماد کی فصل سے 20 سالہ دوشیزہ کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دوشیزہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔