عمران اور قادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، آصف بھا

Asif Bha

Asif Bha

خوشاب (جیوڈیسک) صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں ہی ملک میں افرا تفری پھیلا کر عوام کی منتخب حکومت کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کو شاہراہ ترقی پر گامزن ہو چکی ہے۔ حکومتی منصوبوں کی تکمیل پر توانائی سمیت دیگربحرانوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا۔