جاپانی کمپنی نے ملازمین کیلئے دفتر ہی میں ساحل انتظام کردیا

Japanese

Japanese

ٹوکیو (جیوڈیسک) ساحل پر فرحت ملتی ہے، زندگی پر سکون ہو جاتی ہے، کاردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ جاپانی کمپنی نے ساحل پر دفتر تو نہیں بنایا مگر ملازمین کے لیے دفتر میں ہی ساحل کا انتظام کر دیا۔اب آفس میں ہی ساحل سمندر کے مزے ہوں گے۔

جاپان کے شہرٹوکیو میں ایک کمپنی نے اپنے آفس مین انٹیریئر ڈیزائنگ کا ایسا شاہکار بنایا ہے کہ ملازمین گھرجانے کو تیار ہی نہ ہوں۔ ریتیلا کارپٹ ساحل پر ٹہلنے کا مزہ دیتا ہے تو مصنوعی لہریں ٹھنڈک کا احساس۔

ایسے میں ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کھانے کو ملے تو کیا ہی کہنے ۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آفس میں ساحل سمندر کا ماحول فراہم کرنے سے نہ صرف دفتر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے۔ بلکہ اس سے ملازمین میں کام کرنے کی نئی لہر پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔