کرینہ کپور کا کرن جوہر کی فلم شدھی میں کام کرنے سے انکار

Kareena Kapoor, Karan Johar

Kareena Kapoor, Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے مشہور پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہر کی فلم شدھی میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

کرن جوہر کی نئی فلم کی شوٹنگ کب شروع ہو گی کسی کو معلوم نہیں لیکن کرینہ کپور کے انکار نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس شور شرابے سے لگتا ہے کہ شدھی کوئی بہت بڑے بجٹ کی فلم ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ابھی تک اس فلم کی کاسٹ ہی نہیں فائنل ہو سکی۔

پہلے خراب صحت کی وجہ سے ہریتک روشن نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی اور اب شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور نے بھی شدھی میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کرینہ کپور کہتی ہیں کہ فلمی مصروفیات کے باعث وہ شدھی میں کام نہیں کر سکتی اور دوسری جانب بالی وڈ کی کئی اداکارائیں کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کیلئے بےتاب دکھائی دیتی ہیں۔