الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم کا ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے سرپرست غلام محمد خان کیلئے دعائے صحت کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی : الفرید فٹ بال کلب ٹنڈو آدم خان کے روح رواں را نا شاہد نے معروف اسپورٹس آرگنائزر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے سرپرست اعلیٰ اور نیشنل بنک آف پاکستان شعبہ کھیل کے کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے اسپورٹس حلقوں سے حاجی غلام محمد خان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

رانا شاہد نے کہاکہ حاجی غلام محمد اسپورٹس کی ترقی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے روشن ستارہ ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو جلد صحت یاب کرے اور درازی عمر عطاء فرمائے تاکہ وہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور نواجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔