بیجنگ (جیوڈیسک) جنوبی چین میں تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 600 ہو گئی، قدرتی آفت کے پچاس گھنٹے بعد ملبے تلے دبی اٹھاسی سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
چینی صوبے ینان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 600 ہوگئی جبکہ چوبیس سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہزاروں کی تعداد میں فوج اور مقامی لوگ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ Ludianمیں ریسکیو ٹیم نے زلزلے کے پچاس گھنٹے بعد ملبے تلے دبی اٹھاسی سالہ خاتون کو زندہ نکالا ہے، خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔