کراچی (جیوڈیسک) جوبلی جنرل انشورنس نے اپنی نئی پراڈکٹ فیملی ہیلتھ کیئر متعارف کرا دی جس کے تحت صارفین کا سٹ آف سنگل پریمیئم کی بنیاد پر اپنی فیملی کے لائف اسٹائل کا تحفظ کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں جوبلی انشورنس ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی طاہر احمد نے کہا کہ حکومت انشورنس انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔ طاہر احمد نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے بھرپور کام کیا جائیگا۔
لاکھوں کی تعداد میں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کیلئے تمام مخیر حضرات کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے آن لائن سیلز کا 10 فیصد گراس پریمیئم امداد دیگی۔